آیات قرآنی اور بارش کے پانی سے علاج

قرآن مجید فرقان مجید میں جہاں باطنی و روحانی امراض کی شفا ہے وہیں اس کلام مقدس میں جسمانی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔ آپ کو ایک ایسا قرآنی عمل بتاتا ہوں جس سے تمام جسمانی عوارض اور بیماریاں دور ہوتی ہیں مزید یہ کہ روحانی و باطنی خرابیوں اور امراض کے لیے بھی اکثیر ہے۔

ایک پاک صاف برتن میں بارش کا پانی اکٹھا کرلیں، خیال رہے کہ پانی کے لیے جو برتن رکھا جائے وہ کسی چوکی پر پڑا ہو تا کہ چھینٹے اُڑ کر برتن میں نہ جائیں۔

پانی اکٹھا کرنے کے بعد باوضو ہو کر پاک و صاف لباس اور جگہ کے اہتمام کے ساتھ خوشبو یعنی اگر بتی وغیرہ سلگانے کا بھی انتظام کر لیں تو مزید بہتر ہوگا۔

اوّل و آخر درود شریف طاق مرتبہ پڑھ کر سورہ فاتحہ ۷۰ مرتبہ ، سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات، آیت الکرسی ۷ مرتبہ، سورہ یٰس ایک مرتبہ ، سورہ کافرون ایک مرتبہ، سورہ اخلاص ایک مرتبہ اور معوذ تین ۷،۷ مرتبہ پڑھ کر دم کرلیں اور سبز رنگ کی کانچ کی بوتل میں بھر لیں۔

یہ پانی جملہ عوارض جسمانی و روحانی سے شفا کے لیے اکثیر ہے۔

Tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

جواب دیجئے