بحالی روزگار

اگر کسی کو نوکری یا عہدہ سے معطل کر دیا گیا ہو، بے روزگار ہو، تو عروج ماہ کی پہلی جمعرات اور جمعہ کے دن روزہ رکھے اور پھر جمعہ کی رات ( جمعرات کا دن گزرنے کے بعد) سونے سے پہلے سورہ یوسف تلاوت کرے۔ پھر جمعہ کے دن… مزید

شیر، کتے اور جنگلی جانوروں سے حفاظت

اگر جنگل یا راستے میں کتا یا شیر حملہ کر دے یا شور مچا دے اور خوف یا نقص جان کا اندیشہ ہو جائے تو اس آیہ مبارکہ کا ورد شروع کردے ِان شَـــاءاَلله کوئی نقصان نہ پہنچے گا۔ وَ كَلْبُهُمْ باسِطٌ ذِراعَيْهِ بِالْوَصِيدِ سورہ كهف – ۱۸

دشمن یا مصیبت کا خوف

اگر دشمن یا مصیبت کا خوف یا کسی بھی طرح کی بلا یا آفت کا ڈر ہو تو اس آیت کو کثرت سے پڑھنا چاہیے۔ فَاللَّـهُ خَيْرٌ حافِظاً وَ هُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ سورة یوسف – ۶۴

سردی سے بخار

اگر کسی کو سردی سے بخار آرہا ہو تو درج ذیل آیت بیری کی لکڑی پر لکھ کر گلے میں ڈال دیں ِان شَـــاءاَلله افاقہ ہوگا۔ وَ قالَ ارْكَبُوا فِيها بِسْمِ اللَّـهِ مَجْراها وَ مُرْساها إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ سوره هود – ۴۱

بد خوابی

جس شخص کو بدخوابی ہو یا پریشان خواب نظر آتے ہوں تو اس کو چاہئے کہ درج ذیل آیہ مبارکہ کو لکھ کر گلے میں ڈالے یا رات سوتے وقت ہاتھ لیا کرے ِان شَـــاءاَلله افاقہ ہوگا لَهُمُ الْبُشْرى‏ فِي الْحَياةِ الدُّنْيا وَ فِي الْآخِرَةِ لا تَبْدِيلَ لِكَلِماتِ اللَّـهِ ذلِكَ… مزید