بواسیر خونی

بعض عارفین سے منقول ہے کہ اگر کسی کو خونی بواسیر ہو تو درج ذیل آیہ مبارکہ کو زعفران سے شیشے کے برتن پر زعفران اور عرق گلاب سے لکھ لیں اور پھر آب انگور سیاہ سے دھو کر قدرے شکر ملا کر پینے سے اللہ کے حکم سے اس… مزید

بچھو تتیا کی جھاڑ

اگر کسی کو کوئی زہریلا کیڑا مثلاً بچھو یا تتیا وغیرہ کاٹ لے تو جس جگہ کاٹا ہو اس کے گرد انگلی گھماتے ہوئے ایک سانس میں سات مرتبہ پڑھیں وَاِذَا بَطَشتُم بَطَشتُم جَبَّارِینَ اور دم کرے ِان شَـــاءاَلله فوری آرام ہوگا

ناف کا علاج

اگر کسی کی نا ف ٹل گئی ہو تو اس آیہ کریمہ کو لکھ کر ناف پر باندھیں ِان شَـــاءاَلله فوری افاقہ ہوگا۔ ذلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَ رَحْمَةٌ سوره بقره – ۱۷۸

شیر، کتے اور جنگلی جانوروں سے حفاظت

اگر جنگل یا راستے میں کتا یا شیر حملہ کر دے یا شور مچا دے اور خوف یا نقص جان کا اندیشہ ہو جائے تو اس آیہ مبارکہ کا ورد شروع کردے ِان شَـــاءاَلله کوئی نقصان نہ پہنچے گا۔ وَ كَلْبُهُمْ باسِطٌ ذِراعَيْهِ بِالْوَصِيدِ سورہ كهف – ۱۸

مرض اور درد کا علاج

کسی بھی مرض یا درد کے لیے مقام درد پر یہ آیہ مبارکہ تین مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ ِان شَـــاءاَلله افاقہ ہوگا۔ وَ بِالْحَقِّ أَنْزَلْناهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَ ما أَرْسَلْناكَ إِلاَّ مُبَشِّراً وَ نَذِيراً سورہ إسراء – ۱۰۵