مکان کیلنا

مکان کیلنا سے مراد ہے کہ کیلوں یعنی میخوں پر دم کر کے وہ میخیں مکان کے اطراف یا حسب عمل گاڑنا، ٹھونکنا یا گاڑنا۔تو اس عمل میں ایسے مکان کی حفاظت کے لیے کیلوں کو دم کرنا ہے جس کے بارے میں یہ یقین یا شائبہ ہو کہ اس… مزید

فضیلت و اعمال روز مباہلہ

ماہ ذی الحج کا چوبیسواں دن تاریخ اسلام کا وہ اہم ترین دن ہے جب رسول خدا صلى اللّه علیه و آله وسلم نے نجران کے نصاریٰ سے  مباہلہ فرمایا تھا۔ جناب رسالتمآب رسول خدا صلى اللّه علیه و آله وسلم حضرت امیر المؤمنین و فاطمه و حسن و حسین  علیهم السّلام کو ہمراہ لیکر مباہلہ کے لیے روانہ ہوئے۔ جب نصاریٰ نے ان مقدس و برگزیدہ ہستیوں کو دیکھا تو مباہلہ سے باز رہے  اور مصالحت و جزیہ کو قبول کیا۔ روایات کے مطابق اسی روز ہی حضرت امیر المؤمنین علیه السّلام نے حالت رکوع میں سائل کو اپنی انگشتری عنایت فرمائی تھی  اور آیه «انّما وليكم اللّه» اُن کی شان اقدس میں نازل ہوئی تھی۔  اس دن کے بے شمار فضائل کتب میں بیان کیے گئے ہیں۔ اسے حاجات کے پورا ہونے اور عبادات کے مقبول ہونے کا دن قرار دیا گیا ہے  اور اس دن کے اعمال بھی مذکور ہیں جن میں سے کچھ کا ذکر کیا جاتا ہے۔  اوّل: چاہئے کہ اس دن غسل کیا جائے. دوّم: اور روزه رکھا جائے. سوّم: دو رکعت نماز کا پڑھنا، که جو وقت و کیفیت و ثواب میں  مانند نماز روز عید غدیر ہے،اور یہ کہ  «آیة الکرسى»  نماز مباهله میں  «هم فيها خالدون» تک تلاوت کی جائے۔ چہارم: یہ کہ دعائے روز مباہلہ پڑھی جائےجسے شیخ طوسى و سیّد ابن طاووس نے نقل کیا ہے میں یہاں شیخ طوسی سے نقل کرتا ہوں جو انہوں نے اپنی کتاب «مصباح» میں حضرت صادق علیه السّلام… مزید

اللہ جانے

ایک حکیم صاحب ہوا کرتے تھے، جن کا مطب ایک پرانی سی عمارت میں ہوتا تھا۔ حکیم صاحب روزانہ صبح مطب جانے سے قبل بیوی کو کہتے کہ جو کچھ آج کے دن کے لیے تم کو درکار ہے ایک چٹ پر لکھ کر دے دو۔ بیوی لکھ کر دے… مزید

آیات قرآنی اور بارش کے پانی سے علاج

قرآن مجید فرقان مجید میں جہاں باطنی و روحانی امراض کی شفا ہے وہیں اس کلام مقدس میں جسمانی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔ آپ کو ایک ایسا قرآنی عمل بتاتا ہوں جس سے تمام جسمانی عوارض اور بیماریاں دور ہوتی ہیں مزید یہ کہ روحانی و باطنی خرابیوں… مزید

رنج و غم

اگر کوئی رنج و غم میں مبتلا ہو، کہ اس سے خلاصی کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو اور پریشانی بڑھتی جائے تو چاہئے کہ جمعتہ المبارک کے دن عصر کی نماز پڑھ کر مصلے پر ہی بیٹھا رہے اور درج ذیل ورد بلا تعداد قدرے آواز اور صحت… مزید